عزیز دوستو،
میری چھوٹی سی دل و نظر کی دنیا میں آپ کا تہِ دل سے خیرمقدم ہے
میں کوئی باقاعدہ رائٹر تو نہیں، لیکن اپنے احساسات کو الفاظ کا جامہ پہنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اردو ادب میں دلچسپی کے سبب پڑھنے کے ساتھ ساتھ کچھ لکھنے کی بھی خواہش بیدار ہوتی ہے۔ وہ کہتے ہیں نا کہ جسے پڑھنے کا شوق ہوتا ہے اسے کبھی نہ کبھی لکھنے کا ذوق بھی ہو جاتا ہے… تو اسی خواہش کی تسکین و تکمیل کے لیے اپنے احساسات و تخیلات کو قلم کے لہو میں جذب کرکے لفظوں میں جان ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کبھی یہ کوشش کامیاب ہو جاتی ہے اور کبھی صفحوں میں ہی دم توڑ جاتی ہے۔
الحمدللہ کہ اللہ نے انسان کو نظر عطا کی، جس کے بغیر انسانی تصور ہی تاریک ہے! جس کے ہونے سے زندگی ہے، کائنات روشن ہے۔ اس بصارت کے ساتھ خدا نے انسان کو بصیرت بھی عنایت کی، جس کا تعلق قلب و عقل سے ہے۔ جو پوشیدہ نظر ہے، جسے دل کی بینائی اور عقل کی دانائی بھی کہا جاتا ہے۔ ظاہری نظر کے برعکس اس کی وسعت محدود نہیں، جو ہر شے میں پنہاں کئی اور رنگ، کئی اور پہلوؤں سے روشناس کراتی ہے۔ پھر وہ شے چاہے کوئی انسانی شخصیت ہو یا قدرتی تخلیق یا قول و حکایت ہو۔ جون ایلیا ہوں یا اقبال ہوں، سوچ کے نئے زاویے کھولتے ہوئے عقل کے پردے ہٹاتی ہے اور خوب سمجھ میں آنے لگتی ہے۔
پس میں بھی اپنی "خاموش نظر" سے کوشش کرتا ہوں مشاہدے کی، اُن باتوں اور پہلوؤں کو چھونے اور سمجھنے کی جو بظاہر نظر نہیں آتیں، لیکن اگر عقل و خرد پر زور ڈالیں تو سب آشکار ہے—
"اس کی نگاہ میں بجھتے چراغوں کا تھا گماں
اس کی ہنسی میں کراہ آنسوؤں کی تھی
اہلِ محفل کو وہ بڑا خوش باش سا لگا
اہلِ نظر کی نظر اس کی گستاخیوں پہ تھی"
۔۔۔جنید✍️
din-ba-din nikhar aa raha hai.. tmhare blog main.... :) mashallah.. keep it up..!! :)
ReplyDeleteJunaid Miya Tabiyat khus ho gayi.... :)
ReplyDeletethanxx.. :)
ReplyDelete